تنقید کی پروا نہیں کام پر توجہ دینے کی عادی ہوں سوناکشی سنہا

لوگوں کو میرے روایتی بھارتی ملبوسات کو موضوع بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سوناکشی سنہا


ویب ڈیسک July 11, 2013
لوگوں کو میرے روایتی بھارتی ملبوسات کو موضوع بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سوناکشی سنہا فوٹو: فائل

لاہور:

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ انہیں خود پر ہونے والی تنقید کی پروا نہیں بلکہ اپنے کام کی جانب توجہ رکھنے کی عادی ہیں۔


سوناکشی سنہا کے مطابق وہ کسی بھی فلم کا انتخاب اپنے کردار اور فلم کی ٹیم دیکھ کر کرتی ہیں کیونکہ انہوں نے زندگی کے کسی بھی شعبے میں کام کیا ہے مکمل توجہ کے ساتھ کیا ہے اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی حدود کا پتہ ہے اس سلسلے میں وہ کسی کی تنقید کی پرواہ نہیں کرتیں۔


سوناکشی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو میرے روایتی بھارتی ملبوسات کو موضوع بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہےانہیں ملبوسات کے انتخاب پر فخر ہے کیونکہ یہی بھارت کی اصل روایت ہیں۔ تنقید کرنے والے مغربی ملبوسات پہننے والی اداکاراؤں پر تنقید کریں۔


واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اپنی فلموں میں مغربی ملبوسات اور غیر ضروری عریانیت سے گریز کرتی ہیں جب کہ ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم''لٹیرا'' کی دنیا بھر کے سینما گھروں میں کامیابی سے نمائش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں