سندھ کے تعلیمی اداروں میں 23 مارچ اور14 اگست کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات مئی اورجون میں ہوں گی


ویب ڈیسک January 02, 2019
یومِ کشمیر، یومِ پاکستان، یوم آزادی ودیگر میں تدریسی عمل معطل رہے گا، اجلاس میں فیصلہ: فوٹو: فائل

DHAKA: سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں یومِ کشمیر، یومِ پاکستان سمیت یوم آزادی کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے تعلیمی اداروں میں یومِ کشمیراور یوم پاکستان، یومِ آزادی، شاہ عبداللطیف بھٹائی کا عرس، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یومِ کشمیر، یومِ پاکستان، یوم آزادی و دیگرمیں تدریسی عمل معطل رہے گا اورطلبا کوغیرتدریسی سرگرمیوں کے ذریعے ان ایام کی تاریخی اہمیت سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

اجلاس میں موسم گرما کی تعطیلات بھی مئی اور جون میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ کالجزمیں نیا تعلیمی سال جولائی کے بجائے اگست سے شروع ہوگا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کردیے گئے، اسکول اور کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر2 تک ہوں گے جب کہ اساتذہ اسکول اور کالجز میں 3 بجے تک رکنے کے پابند ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں