قادر خان زندگی کے آخری دنوں میں کس پر برہم تھے
میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کی خوشامد نہیں کی اور نہ کبھی کروں گا۔ قادر خان کا آخری انٹرویو

قادر خان کو آج تک بھارت کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری سے نہیں نوازا گیا فوٹوفائل
بھارتی میڈیا میں مرحوم قادر خان کی زندگی کا آخری انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ پدماشری ایوارڈ نہ ملنے پر ناراضی کااظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق میڈیا میں بالی وود کے لیجنڈ اداکار قادر خان کا آخری انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو انہوں نے اپنی آخری فلم 'دماغ کی دہی'کی تشہیر کے دوران دیاتھا۔ قادر خان نا صرف بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکار تھے بلکہ بہترین مصنف بھی تھے جنہوں نے کئی کامیاب فلموں کے اسکرپٹ اور مکالمے لکھے لیکن انہیں آج تک بھارت کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدماشری سے نہیں نوازا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ' قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے'
دوران انٹرویو قادر خان ایوارڈ نا ملنے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ان ساتھی اداکاروں کو سراہ رہے ہیں جنہوں نے پدماشری کے لیے ان کا نام تجویز کیاتھا لیکن اس کے باوجود انہیں ایوارڈ نہیں دیاگیا۔ قادر خان کا کہنا تھا 'اگر حکومت کو لگتا ہے کہ میں نے بالی ووڈ کے لیے اچھا کام کیا تو مجھے ایوارڈ ملے گا۔' قادر خان کاناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اچھی بات ہے کہ مجھےایوارڈ نہیں ملا کیونکہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کی خوشامد نہیں کی اور نہ کبھی کروں گا۔
قادر خان کا مزید کہنا تھا ایوارڈ میرے لیے بڑی چیز نہیں ہے پہلے ایوارڈز ایمانداری سے دیئے جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔ لوگ اب دوسروں کی عزت کرنا بھول گئے ہیں، تاہم میں ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نےایوارڈ کے لیے میرا نام تجویز کیا۔
واضح رہے کہ قادر خان 31 دسمبر کو اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلے گئے ان کے انتقال پر مداحوں سمیت پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچار ہے۔