سعودی عرب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتربنائیں گے وزیراعظم نوازشریف

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ہر سال ایک کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، نواز شریف


ویب ڈیسک July 11, 2013
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ہر سال ایک کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں، نواز شریف فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے پاکستان اور سعودی عرب نہایت خوشگوارتعلقات رکھتے ہیں اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت ان دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتربنائے گی۔

سعودی عرب کے سفیر عبدالعزیز الغدیر نے وزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے سعودی حکومت اورعوام کی جانب سے نوازشریف اورپاکستانیوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ سعودی قیادت ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی ہے، انہوں نے عالمی امن کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کو بھی سراہا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب 15 لاکھ پاکستانیوں کا گھر ہے، یہ تمام پاکستانی معیشت کےلئے ایک کثیر زرمبادلہ پاکستان بھجواتے ہیں، وزیراعظم نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی قیادت اور عوام کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |