امریکی ریاست مینی سوٹا میں 4 سالہ بچہ ایک برس سے قصبے کا میئر

قصبے کے لوگوں نے ایک برس قبل رابرٹ کومیئر منتخب کیا تھا اب وہ اگلی مدت کے لئے ایک بار پھر انتخابی مم چلارہاہے۔


ویب ڈیسک July 11, 2013
امریکا کی اکثر ریاستوں میں میئر کے عہدے کی آئینی مدت ایک سال ہوتی ہے اور اس کے لئے عمر کی کوئی حد متعین نہیں ، فوٹو: فائل

امریکی ریاست مینی سوٹا میں4 سالہ بچہ گزشتہ ایک برس سے قصبے کے متفقہ میئر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہا ہے جبکہ اس نے دوسری مدت کے لئے انتخابی مہم بھی تیز کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مینی سوٹا کے قصبے میں صرف 28 لوگ مقیم ہیں جنہوں نے ایک برس قبل 3 برس کے رابرٹ کو متفقہ طور پر اپنا میئر منتخب کیا ، ننھے رابرٹ نے ایک برس تک یہ عہدہ سنبھالا اور اب دوسری مدت کے لئے انتخابی مہم چلارہا ہے، امید کی جارہی ہے کہ 4 سالہ رابرٹ کو ایک بار پھر متفقہ طور پر قصبے کا میئر منتخب کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی اکثر ریاستوں میں میئر کے عہدے کی آئینی مدت ایک سال ہوتی ہے اور اس کے لئے عمر کی کوئی حد متعین نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں