الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ووٹرز کی سہولیات کے لیے پولنگ اسٹیشن میں 4 سے زائد پولنگ بوتھ قائم نہ کیے جائیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک July 11, 2013
ووٹرز کی سہولیات کے لیے پولنگ اسٹیشن میں 4 سے زائد پولنگ بوتھ قائم نہ کیے جائیں، الیکشن کمیشن فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنوں کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ریٹرنگ افسران عام انتخابات کے لیے بنائے گئے پولنگ اسٹیشنوں کو برقرار رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات کے لیے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر پولنگ اسٹیشن بنائیں، پولنگ اسٹیشن میں ووٹروں کی تعداد 2500 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ ووٹرز کی سہولیات کے لیے پولنگ اسٹیشن میں 4 سے زائد پولنگ بوتھ قائم نہ کیے جائیں، الیکشن کمیشن نے ریٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات والے دن سے 2 ہفتے قبل پولنگ اسٹیشنوں کی حتمی فہرست جاری کردیں تاکہ ووٹرز کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے 42 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ 22 اگست کو ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |