مراد علی شاہ کو پیسے دیں تو لندن اور دبئی سے برآمد ہوتے ہیں فواد چوہدری
کراچی میں ترقیاتی کام کرانا فرض سمجھتے ہیں، وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کاموں کے لیے پیسے اومنی گروپ کو نہیں دے سکتے، مراد علی شاہ کو پیسے دے دیں تو لندن اور دبئی سے برآمد ہوتے ہیں۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس میں 172 ناموں کو ای سی ایل میں ڈالے جانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ ناموں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ای سی ایل نظرثانی کمیٹی کے حوالے کر دیا جائے، یہ کمیٹی وزیر داخلہ کے تحت کام کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ای سی ایل میں ڈالے گئے لوگوں کے نام ای سی ایل کمیٹی کو بھیجے گئے ہیں، اب کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
نیب یا ایف آئی اے کی سفارش پر نام ای سی ایل میں ڈالے جاتے ہیں
فواد چوہدری نے کہا کہ نیب یا ایف آئی اے کی جانب سے سفارش آنے پر نام ای سی ایل میں ڈالے جاتے ہیں، نام ای سی ایل میں اس لیے ڈالے گئے کہ ماضی میں بھی لوگ ملک سے فرار ہوتے رہے، اسحاق ڈار نام ای سی ایل میں نہ ہونے کے باعث ملک سے فرار ہوئے، ماضی میں تحقیقات میں معاون ثابت ہونے والے لوگوں کو جہازوں میں فرار کروایا گیا۔
تیل کی تلاش میں استعمال ہونے والے آلات پر کسٹم ڈیوٹی ختم
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں غربت مکاوٴ مہم کورڈینشن کونسل قائم کی گئی ہے، تیل کی تلاش میں استعمال ہونے والے آلات پر کسٹم ڈیوٹی ہٹا دی گئی ہے، اس کے علاوہ بلوچستان میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے لئے فنڈز اور پشاور بی آر ٹی منصوبے کے لئے 123 ملین یورو کے قرض کی منظوری دی گئی ہے۔
غربت کے خاتمے کی کمیٹی قائم
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عوامی فلاح و بہبود کے مالیاتی اداروں پر مشتمل غربت کے خاتمے کی کمیٹی قائم کردی ہے جس میں بی آئی ایس پی، بیت المال، ای او بی آئی سمیت دیگر فلاحی ادارے شامل ہیں۔
سندھ کی ترقی کیلئے مختص 2000 ارب روپیہ کرپشن کی نذر
وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی کام کرانا فرض سمجھتے ہیں تاہم ترقیاتی کاموں کے لیے پیسے اومنی گروپ کو نہیں دے سکتے، مراد علی شاہ کو پیسے دے دیں تو لندن اور دبئی سے برآمد ہوتے ہیں، وہ پیسہ محلات خریدنے میں خرچ ہوا، کراچی ملکی معاشی حب ہے، ترقیاتی سرگرمیاں ناگزیر ہیں، ماضی میں سندھ کے عوام کی ترقی کیلئے مختص 2 ہزار ارب روپے کرپشن کی نذر ہوگیا۔
تحریک نظریے پر چلتی ہے دھمکیاں نہ دی جائیں
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ لوگ تحریک چلانے کی بات کرتے ہیں جو کمرشل فلائٹس پر لاہور نہیں آتے، تحریک کسی نظریے پر چلتی ہے اس لیے ایسی دھمکیاں تو نا ہی دی جائیں تو بہتر ہے، تحریک چلانے والوں نے آج تک خود جہاز کا ٹکٹ تک نہیں خریدا۔