
ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیرکے شہر کوٹلی میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں مریضہ کے بقول اسپتال ملازم نے زیادتی کی کوشش کی۔
مریضہ کو ڈیلیوری کے بعد جب وارڈ منتقل کیا گیا تو اس نے روتے ہوئے بیان دیا کہ آپریشن تھیٹر میں اسپتال کے ملازم سلیم نے اسے جبراً زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم میری چیخ و پکار پر وہ آپریشن تھیٹر سے باہر بھاگ گیا۔
مریضہ کے شوہر نے تھانہ کوٹلی میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی جب کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔