وزیر خزانہ بلوچستان میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی جانب سے رشوت ستانی قابل قبول نہیں اور امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے نوکنڈی کے قریب راہزنی کی وارداتوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا کہ متاثرہ علاقے میں لیویز اہلکاروں کی جانب سے رشوت ستانی قابل قبول نہیں، عوام کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام لیویز حکام کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔