سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اضافے سے50ہزار کی سطح پرآگئی

10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 42 ہزار 857 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزاروپے کا اضافہ ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار 284 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضفہ دیکھا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کے اضافے کے بعد 50 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 42 ہزار 857 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 10 روپے اضافے سے800 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت8 روپے 57پیسے اضافے سے685 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے۔
Load Next Story