دہشت گردی کے خلاف حکومت اور اداروں کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا خورشید شاہ

بلال شیخ کے قتل کے ذریعے دہشت گردوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پیغام دیا ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، خورشید شاہ


ویب ڈیسک July 11, 2013
دہشت گرد پیپلزپارٹی کے جیالوں کو نشانہ بنا کر سیاسی کارکن کو خوفزدہ نہیں کرسکتے،سید خورشید شاہ فوٹو: آن لائن

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت، اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

کراچی میں صدر آصف زراری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی ملک میں دہشت گردی میں تیزی آگئی ہے جو تشویشناک ہے، دہشت گردی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے حکومت سمیت تمام سیاسی قوتوں اور قومی سلامتی کے اداروں کو متحرک ہوکرکام کرنا ہوگا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ بلال شیخ کے قتل کے ذریعے دہشت گردوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پیغام دیا ہے لیکن ہمارے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پیپلزپارٹی کے جیالوں کو نشانہ بنا کر سیاسی کارکن کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |