سندھ بھر میں آج بند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز کل بھی بند رہیں گے

کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعہ کے بجائے ہفتے کی صبح 8 بجے کھلیں گے، سوئی سدرن گیس کمپنی


ویب ڈیسک July 11, 2013
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 3 دن منگل ، جمعرات اور ہفتے کو بند رکھے جاتے ہیں. فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے گیس کی رسد میں کمی کے پیش نظر سندھ بھر میں ہفتے کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس کی رسد میں کمی اور طلب میں اضافے کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں ہفتہ وار بندش کے تحت جمعرات کوبند ہونے والے سی این جی اسٹیشنز اب کل یعنی جمعہ کو بھی بند رہیں گے اوریہ اسٹیشنز اب ہفتے کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز ہفتے میں 3 دن منگل ، جمعرات اور ہفتے کو بند رکھے جاتے ہیں تاہم گزشتہ ہفتے بھی بھٹ شاہ گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے پیش نظرسی این جی اسٹیشنز کی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں