کھوکھر برادران کیخلاف گھیرا مزید تنگ جائیدادوں کا ریکارڈ طلب
محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکر برادران پر مقدمہ درج کر رکھا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں
محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز سے کھوکھر برادران اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں، ٹیکس ادائیگی اور گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور محمد اصغر نے ڈی جی ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل کو کھوکھر برادران کی جائیدادوں سے متعلق مراسلہ بھجوایا ہے جس پر ڈی جی ایکسائز نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز ریجن بی شکیل الرحمان اور ڈائریکٹر ایکسائز ریجن سی عمران اسلم کو ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت دے دی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :کھوکھر برادران کی اربوں روپے مالیت کی اراضی کا انکشاف
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کھوکھر برادران و اہل خانہ کی پراپرٹیز اور گاڑیوں کا ریکارڈ ایک روز میں تیار کرکے رپورٹ ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل کو فراہم کرے گا جو اینٹی کرپشن کو ارسال کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : کھوکھربرادران کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم
واضح رہے محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران پر مقدمہ درج کر رکھا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ریکارڈ کی طلبی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔