الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہےرابطہ کمیٹی

بی بی سی جیسےادارے کا ایسا پروگرام ہمارے اندیشوں کو تقویت دیتا ہے کہ شاید ایم کیو ایم کیخلاف سازش کا پھرآغازہو چکا ہے

عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرامن طریقے سے ہر فورم پر احتجاج کریں، رابطہ کمیٹی فوٹو : فائل

LONDON:
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہےجس پر عوام اور کارکن جمہوری انداز میں ہر فورم پر احتجاج کریں۔


اپنے ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ رات برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی میں نشر ہونے والے بیانات کو حقائق اور سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا جو عالمی شہرت کے حامل اس ادارے کے شایان شان نہیں، بی بی سی جیسے ادارے کا ایسا پروگرام ہمارے اندیشوں کو تقویت دیتا ہے کہ شاید ایم کیو ایم کے خلاف سازش کا پھر آغاز ہو چکا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے 98 فیصد متوسط طبقے کے رہنما ہیں عوام کو کل بھی ان پر بھروسہ تھا، آج بھی ہے اور مستقبل میں بھی رہے گا، اس طرح کے پروگرامز سے کارکنوں کوالطاف حسین سےدورنہیں کیا جاسکتا،عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر فورم پر پرُامن احتجاج کریں.

Recommended Stories

Load Next Story