پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر میں گرایا گیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک January 02, 2019
بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول ستوال سیکٹر میں گرایا گیا، ترجمان پاک فوج :فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مارگرایا ہے، بھارتی جاسوس ڈرون لائن آف کنٹرول پر ستوال سیکٹر میں گرایا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے علاقے آزاد کشمیر باغ سیکٹر میں بھارتی جاسوس طیارہ گرایا تھا، ڈرون ایک کواڈ کاپٹر تھا جو جاسوسی کی غرض سے سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں