شکر گڑھ میں بیوپاری نے 4 لاکھ روپے کی رقم ٹوکے میں کتر ڈالی

بیوپاری طارق نے بے دھيانی ميں چارے كے ساتھ پيسوں والا تھیلہ بھی چارہ مشين ميں ڈال دیا۔


ویب ڈیسک January 02, 2019
غلطی سے نقصان كر بيٹھا ہوں، گورنر اسٹيٹ بينک مدد كریں، طارق۔ فوٹو:ایکسپریس

اخلاص پور میں بیوپاری نے 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم غلطی سے ٹوکے سے کتر ڈالی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شکرگڑھ کے علاقے اخلاص پور میں ایک بیوپاری چوری، ڈکیتی اور فراڈ کے بغیر ہی 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا، بیوپاری نے خطیر رقم چارہ کاٹنے والی مشین میں کتر ڈالی۔

اخلاص پور ميں کا بیوپاری طارق مويشيوں کی خريداری كے لئے 4 لاكھ 20 ہزار روپے کی رقم گھر لے كر آيا اور رقم سے بھرا تھیلہ مويشيوں كے چارے كے قريب ركھ کر چارہ مشين پر كام كرنے لگا، طارق نے بے دھيانی ميں چارے كے ساتھ پيسوں والا تھیلہ بھی چارہ مشين ميں ڈال كر 4 لاكھ 20 ہزار کی رقم كتر ڈالی۔

طارق کا کہنا ہے کہ میں غريب آدمی ہوں، غلطی سے نقصان كر بيٹھا ہوں، گورنر اسٹيٹ بينک سے گزارش ہے كہ ميری مدد كریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں