اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا کو اپنا واحد سہارا بنا لیا
ساتھی فنکاروں اور قریبی دوستوں کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے
فلم اسٹار میرا نے ساتھی فنکاروں اور قریبی دوستوں کی جانب سے مسلسل نظر انداز کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا کو اپنا واحد سہارا بنا لیا۔
اداکارہ کی جانب سے کبھی وزیراعظم عمران خان کے نام پیغام دیا گیا تو کبھی نئے سال کی مبارکباد دی گئی ہے۔ لیکن سوشل میڈیا پرانگریزی زبان میں جاری ہونے والے پیغامات پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والوں کی اکثریت نے جہاں تنقید کی وہیں انگریزی بولنے پر مذاق بھی اڑایا ہے۔
اداکارہ میرا کے قریبی ذرائع کے مطابق گزشتہ برس اداکارہ میرا کو جہاں فلم، ٹی وی ڈراموں میں کام کیلیے بہت سے لوگوں نے تسلی دینے کے سوا کوئی چھوٹا سا کردار نہ دیا وہیں ان ساتھی فنکاروں نے بھی ہاتھ نہ پکڑایا جن کے ساتھ میرا کی گہری دوستی رہ چکی ہے۔ اسی لیے اداکارہ میرا کے ایک قریبی دوست نے انھیں سوشل میڈیا کا سہارا لینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے اب اداکارہ میرا اپنے موبائل پر پیغام ریکارڈ کرتی ہیں۔