کوہلی کی کمرمیں تکلیف پھر بڑھنے لگی

کمر کے اس مسئلے سے2011 سے دوچار ہوں تاہم یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس سے میرے کیریئر کو خطرہ لاحق ہو۔ کوہلی


AFP January 03, 2019
کمر کے اس مسئلے سے2011 سے دوچار ہوں تاہم یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس سے میرے کیریئر کو خطرہ لاحق ہو۔ کوہلی فوٹوفائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی کمر میں تکلیف پھر سے بڑھنے لگی۔

وہ میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز دوران بیٹنگ ایک بار پھر درد میں مبتلا ہوئے جس پر فزیو کو مدد کیلیے آنا پڑا تھا، اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں بھی انھیں اسی تکلیف کی وجہ سے فیلڈ سے باہر جانا پڑا تھا۔ اب کوہلی انجری کو پس پشت ڈالتے ہوئے چوتھے ٹیسٹ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں کمر کے اس مسئلے سے2011 سے دوچار ہوں تاہم یہ کوئی ایسا مسئلہ نہیں جس سے میرے کیریئر کو خطرہ لاحق ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔