فوجی عدالتوں میں توسیع کی سمری کی توثیق کردی گئی

مشیرقانون کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ،کمیٹی نے کلبھوشن،ریکوڈک،ڈیمز پربریفنگ طلب کرلی


News Agencies January 03, 2019
مشیرقانون کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ،کمیٹی نے کلبھوشن،ریکوڈک،ڈیمز پربریفنگ طلب کرلی فوٹو : فائل

وزارت قانون نے فوجی عدالتوں میں توسیع کی سمری کی توثیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب اداروں کو اختیارات سے تجاوز کرنے سے روکنے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا اجلاس ریاض فتیانہ کی زیر صدارت ہوا جس میںپروڈکشن آرڈر پرشہباز شریف، سعد رفیق نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین اور اراکین کمیٹی نے نئے سال کا کیک کاٹا اور تمام اراکین کو پھول پیش کیے گئے،سیکریٹری قانون بولے معاہدوں پر نظر ثانی متعلقہ وزارتیں کرتی ہیں۔

سیکریٹری قانون و انصاف نے لاعلمی کا اظہار کیا کہ انہیں فوجی عدالتوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کی سمری کے بارے میں علم نہیں تھا۔ مشیر قانون حاکم خان نے بتایا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے ایک سمری آئی تھی۔ وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ ملٹری کورٹس میں توسیع سے متعلق سمری وفاقی کابینہ کو بھجوانا چاہتے ہیں۔ ہم نے ملٹری کورٹ سے متعلق وزارت داخلہ کی سمری کی توثیق کرکے بھیج دیا ہے۔ کمیٹی نے کلبھوشن،ریکوڈک،ڈیمز پربریفنگ طلب کرلی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں