وزیراعظم 2 روزہ دورے پرترکی پہنچ گئے
وزیراعظم کی ترک صدر طیب اردگان سے ون آن وان ملاقات بھی ہوگی
لاہور:
وزیراعظم عمران خان 2 روزہ سرکاری دورے پرترکی پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر ترکی کے شہر قونیہ پہنچ گئے ہیں جہاں ایئر پورٹ پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال گورنر کونیت ہوران ، ڈپٹی میئر میتھٹ ، پاکستانی سفیر سیرس سجاد قاضی نےکیا۔
قونیہ میں وزیراعظم رومی میوزیم کا دورہ کریں گے جب کہ انقرہ میں بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کی تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرخزانہ اسد عمر اورخسرو بختیارشامل ہیں۔
جمعہ کو وزیراعظم کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس میں شریک ہوں گے، پاکستان میں دلچسپی کے خواہشمند ترکش سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم اتاترک میوزیم کا دورہ بھی کریں گے اورترک صدرطیب اردگان سے ون آن وان ملاقات بھی ہوگی، ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس اورعشائیہ بھی دیا جائے گا۔