نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظرہوں ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے، ٹرمپ

امریکا طالبان سے مذاکرات کررہا ہے، ٹرمپ: فوٹو: فائل

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظرہوں۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کابینہ اجلاس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتا ہے جب کہ نئی پاکستانی قیادت سے جلد ملاقات کا منتظرہوں۔


صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ سوویت یونین نے افغانستان سے آنے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لئے وہاں حملہ کیا لیکن افغانستان میں لڑتے لڑتے سوویت یونین خود دیوالیہ ہوگیا۔ انہوں نے کہا سوویت یونین کا فیصلہ درست تھا لیکن افغان جنگ سخت تھی۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ اس خطے میں پاکستان بھی موجود ہے، پاکستان کو لڑنا چاہیے اورامریکا طالبان سے مذاکرات کررہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدرنے ایشین ری ایشورینس انیشی ایٹو ایکٹ پردستخط کرکے قانون کا درجہ دے دیا۔ نئے قانون کے تحت امریکی حکومت سیکیورٹی اوراقتصادی مفادات کوبڑھاوا دینے پررقم خرچ کرے گی۔

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل امریکی صدر نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے امریکا کے لیے کوئی ایک کام بھی نہیں کیا بلکہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو پناہ دینے میں بھی مدد کی۔
Load Next Story