ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن
سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف بیرکس کی تلاشی، ذرائع
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملیر جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف بیرکس کی تلاشی لی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی اور جیل میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خطرناک قیدیوں سے ملنے والوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف بیرکس کی تلاشی بھی لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیر جیل میں آپریشن شہر قائد میں جاری دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے باعث کیا گیا۔ گزشتہ سال کے آخر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو قتل کردیا تھا جب کہ اس سے قبل چینی قونصل خانے پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔