عباسی سمیت دیگر اسپتالوں میں سٹی وارڈنز کی تعیناتی

شہرکے بڑے پارکوں میں بھی مزید سٹی وارڈنز کی نفری تعینات، اسپتالوں میں سٹی وارڈنزکی تعداد میں اضافہ


Staff Reporter July 11, 2013
اجلاس میں بتایا گیا کہ عباسی شہید اسپتال سمیت بلدیہ کے دیگراسپتالوں میں سٹی وارڈنزکی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے ماتحت چلنے والے عباسی شہید اسپتال سمیت دیگر اسپتالوں میں تعینات پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈزختم کرکے انکی جگہ سٹی وارڈنز کی تعیناتی کردی گئیں۔

بلدیہ عظمی کے تمام اسپتالوں میں سٹی وارڈنزکی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، یہ بات میٹروپولیٹن کمشنرمتانت علی خان نے سٹی وارڈنزکی ڈیوٹیوں کو ری شیڈول کرنے کے اجلاس کے دوران کہی، اجلاس میں سینئرمیڈیکل دائریکٹر ڈاکٹر محمد علی عباسی، عباسی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر ندیم راجپوت ، ڈائریکٹر سٹی وارڈن منہاج الحق سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں بتایا گیا کہ عباسی شہید اسپتال سمیت بلدیہ کے دیگراسپتالوں میں سٹی وارڈنزکی تعداد میں اضافہ کردیا گیا جبکہ شہرکے بڑے پارکوں میں بھی مزید سٹی وارڈنز کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔



میٹروپولیٹن کمشنرنے کہا کہ رمضان المبارک کے ماہ میں شہر بھرکے پانچوں اضلاع میں 500 سے زائد سٹی وارڈنز تعینات کیے جارہے ہیں جو مختلف اوقات میں ڈیوٹیاں انجام دینگے اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکرٹریفک کنٹرول کرینگے انھوں نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام بڑے اسپتالوں اورپارکوں میں بھی سٹی وارڈنز تعینات کیے جارہے ہیں جن کی تعداد300رکھی گئی ہے ان اسپتالوں میں عباسی شہید، کے آئی ایچ ڈی ، رفیقی شہید اسپتال شامل ہیں، بلدیہ کے اسپتالوں میں پرائیویٹ گارڈزکی تعیناتی سے سالانہ کروڑوں روپے ادا کرنا پڑتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں