شہری علاقوں میں زمین کے انتقال میں پٹواریوں کے کردار پر پابندی عائد

دنیا چاند پر چلی گئی لیکن آج بھی پٹواری رجسٹر لیکر گھوم رہے ہیں، چیف جسٹس کے ریمارکس


ویب ڈیسک January 03, 2019
زمین کا انتقال ٹرانسفر آف لینڈ ایکٹ اور رجسٹریشن ایکٹ کے تحت ہی ہوگا، عدالت۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے شہری علاقوں میں زمین کے انتقال میں پٹوار خانوں کے کردار پر پابندی عائد کردی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تحصیلدار پٹواریوں کی ذمہ داریوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس میں کہا کہ لاہور میں زمین کے انتقال بند کر دیتے ہیں، جب انتقال نہیں ہوں گے تو پیسے لینے والے خود ہی مر جائیں گے، پنجاب میں زبانی زمین کے انتقال ہو رہے ہیں، آج تک حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی، دنیا چاند پر چلی گئی لیکن آج بھی پٹواری رجسٹر لیکر گھوم رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: پارلیمنٹ میں 18 ویں ترمیم بغیر بحث کے منظور ہوئی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کیس میں مختصر حکمنامہ سناتے ہوئے اربن علاقوں میں زمین کے انتقال میں پٹوار خانوں کے کردار پر پابندی عائد کرتے ہوئے زمینوں کے زبانی انتقال پر بھی پابندی عائد کردی، عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ شہری علاقوں میں پٹوار خانے کا کام صرف ریکارڈ رکھنے تک محدود ہوگا جب کہ زمین کا انتقال ٹرانسفر آف لینڈ ایکٹ اور رجسٹریشن ایکٹ کے تحت ہی ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |