جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان چند روزمیں متوقع
محمد رضوان، اور عابدعلی کو ایک روزہ سیریس میں موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان چند رو زمیں متوقع ہے۔
میزبان ٹیم کے ساتھ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا، ون ڈے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیےمشاورت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حارث سہیل فٹنس مسائل کی وجہ سے پوری سیریز سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کے ساتھ محمد رضوان، اور عابدعلی کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔
پیسرمحمد عباس کی ٹیم میں شمولیت ان کی ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس سےمشروط ہے۔ فاسٹ بولر جنید خان اور آصف علی کے لیے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہاہے۔ فخرزمان،امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، سرفراز احمد،شعیب ملک، محمد رضوان، عابد علی ،شاداب خان،فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر،عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری اور محمد عباس ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔
ون ڈے میچز 19، 22، 25، 27 اور 30 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔