
1747ء میں بننے والے تقریبا 300 سال قدیم پنج تیرتھ کو محکمہ آثار قدیمہ نے قومی ورثہ قرار دیدیا ہے اور اس کےساتھ 14 کنال 7 مرلے پر مشتمل فیملی پارک کو آثار قدیمہ قرار دے دیا ہے۔
اینکیوٹی ایکٹ کے تحت قومی ورثہ اور آثار قدیمہ کو نقصان پہنچانے والوں کو پانچ سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے، اسی لیے پنج تیرتھ کو نقصان پہنچانے کے جرم میں یہ سزائیں دی جائیں گی۔
پنج تیرتھ ہندوں کا مقدس مقام ہے جہاں دو مندر ہیں۔ پنج تیرتھ 1747 میں بنایا گیا لیکن وقت کے ساتھ اس مقام کو نقصان پہنچا اور 1834 میں اسے دوبارہ بنایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہا بھارت کے ہیرو پانڈو کا تعلق بھی یہی سے تھا اس مقام پر پانچ تالاب بھی تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔