پارلیمانی وفد بھارت کئے لیے روانہ

وفد بھارتی پارلیمینٹیرینس سے دہلی،پٹنہ اور بہار میں ملاقات کرےگا۔


ویب ڈیسک August 22, 2012
پی پی پی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر بھی اس وفد میں شامل ہیں۔ فوٹو: آئی این پی

بدھ کے روز پاکستان سے پارلیمینٹیرینس اور تاجروں کا وفد، واہگہ بورڈر کے ذریعے بھارت روانہ ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا

اس وفد میں سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین صابربلوچ،جہانگیربدر،حاجی عدیل،خرم دستگیر اورنفیسہ شاہ شامل ہیں۔

فیصل کریم کنڈی،مشاہد حسین سید اورشازیہ مری بھی وفد کے ساتھ جانے والے تھے،تاہم کسی وجہ سے وہ نہ جاسکے۔

وفد بھارتی پارلیمینٹیرینس سے دہلی،پٹنہ اور بہار میں ملاقات کرےگا۔

صابر بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا"اس طرح کے دوروں سے باہمی کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی، اوردونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترہوں گے".

جہانگیر بدر نے کہا"یہ چوتھا پارلیمانی وفد ہے جو بھارت روانہ ہوا ہے"۔

حاجی عدیل خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کریں گے، جبکہ خرم دستگیر بہار کے وزیر اعلی کو، وزیر اعلی شہباز شریف کی جانب سے، پنجاب کا دورہ کرنے کے لیے مدعو کریں گے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں