نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم سمیت اہل خانہ کی ملاقات

نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کو گلے لگایا اور جلد رہائی کی دعا کی


ویب ڈیسک January 03, 2019
نواز شریف کے اہل خانہ نے دوپہر کا کھانا جیل میں ہی ساتھ کھایا فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں والدہ شمیم اختر اور بیٹی مریم نواز سمیت دیگر اہل خانہ نے ملاقات کی۔

مریم نواز، حمزہ شہباز، کیپٹین (ر) صفدر اور شریف خاندان کے دیگر افراد کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی والدہ نے بیٹے کو گلے لگایا، ماتھا چوما اور جلد رہائی کی دعا کی۔

اہل خانہ نے نواز شریف کے ساتھ گفتگو کی اور دوپہر کا کھانا بھی ساتھ کھایا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد سے پارٹی کے دیگر رہنماؤں رانا تنویر، ایاز صادق، سائرہ افضل تاڑر، خرم دستگیر اور محمد زبیر نے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہونے پر کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں