
بالی ووڈ کے مرحوم اداکار و مصنف قادر خان کے ساتھ متعدد فلموں میں کام کرنےوالے اداکار گووندا نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قادر خان نا صرف ان کے استاد تھے بلکہ وہ ان کے والد کی طرح تھے۔
https://twitter.com/govindaahuja21/status/1080057963669217281
گووندا کے اس بیان پر قادر خان کے بیٹے سرفراز خان نے ہنستے ہوئے بالی ووڈ اداکاروں کی بے حسی بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''مہربانی کرکے گووندا سے پوچھیں کہ خود کو قادر خان کا بیٹا کہنے والے نے انہیں کتنی بار فون کرکے ان کی صحت کے متعلق پوچھاتھا، یہاں تک کہ انہوں نے میرے والد کے گزر جانے کے بعد ایک بار بھی فون نہیں کیا۔''
اس خبرکوبھی پڑھیں: ' قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے'
سرفراز نے مزید کہا کہ ''میرے والد بالی ووڈ میں بہت سارے لوگوں کے قریب تھے لیکن امیتابھ بچن کے ساتھ ان کا خاص تعلق تھا، وہ بچن صاحب سے بے حد محبت کرتے تھے۔ والد کی بیماری کے دوران میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کسے یاد کرتے ہیں تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ امیتابھ بچن کو بہت یاد کرتے ہیں۔ میں چاہتاہوں بچن صاحب کو یہ بات معلوم ہو کہ میرے والد آخری وقت تک صرف ان کے بارے میں ہی باتیں کرتے رہتے تھے۔''
خوش قسمتی سے میرے والد کے تین بیٹے آخری وقت میں ان کی دیکھ بھال کے لیے موجود تھے جب وہ اس دنیا سے گئے ان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی، میرے والد کے آخری سال بہت تکلیف میں گزرے لیکن ہم نے انہیں کینیڈا میں بہترین علاج فراہم کیا۔
واضح رہے کہ اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہوجانے والے قادر خان کو کینیڈا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔