وفاقی وزیر ریلوے کا ریل كے كرایوں میں 33 فیصد تک كمی كا اعلان
اسلام آباد ایکسپریس کے کرایوں میں بھی 15 روز کیلئے 17 سے 30 فیصد تک کمی کی جائے گی، خواجہ سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریل کے کرایوں میں 3 ماہ کے لئے 33 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسٹریٹجک معیار ریونیو پیدا كرنے میں بڑی اہمیت كا حامل ہے كیونكہ منافع میں مستقل اضافے كے لئے لاگت اور ریونیو دونوں كا حساب ركھا جاتا ہے۔ انہوں نے كہا كہ كچھ ریلوے روٹس ریونیو پیدا كرنے كے لئے بڑے مفید ہیں تاہم خدمات كی فروخت میں اضافے كے ذریعے منافع بڑھانے كی غرض سے كرایوں میں كمی كا فیصلہ كیا گیا ہے اور منافع كا ایک حصہ كرایوں میں كمی كے ذریعے مسافروں كو منتقل كیا جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاكستان ریلوے كی جعفر ایكسپریس كے كرایوں میں فی الحال 3 ماہ كے لئے تقریباً 33 فیصد كمی كی جارہی ہے جس كے بعد بزنس کلاس کے کرایوں میں 410، اسٹینڈرڈ کلاس میں 310 اور اکانومی کلاس میں 160 روپے کی قابل ذكر بچت ہوگی، انہوں نے كہا كہ اسلام آباد ایکسپریس کے کرایوں میں بھی فی الحال 15 روز کے لئے 17 سے 30 فیصد تک کمی کی جارہی ہے جس کے بعد اے سی پارلر کلاس میں 150، اسٹینڈرڈ کلاس میں 120 اور اکانومی کلاس میں 130 روپے تک کی بچت ہوگی جبکہ باقی ٹرینوں کے کرایوں میں بھی 15 روز کے لئے 10 فیصد کمی کی جائے گی جس کے تحت اے سی پارلر کلاس میں 80 روپے، اسٹینڈرڈ کلاس میں 60 روپے اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 30 روپے تک کی کمی ہوگی۔