لیاری متاثرین کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ڈی سی ٹھٹھہ

گاؤں حاجی محمد ہاشم میں متاثرین سے ملاقات،مسائل کے حل کیلیے انتظامیہ کو ہدایات


Nama Nigar July 11, 2013
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے بتایا کہ لیاری کے متاثرین کو اشیاء خورد و نوش و دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے روینیو اور پولیس عملہ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ آغا شاہ نواز بابر نے کہا کہ لیاری میں خراب حالات کی وجہ سے نقل مکانی کر کے دھابیجی کے قریب گاؤں حاجی محمد ہاشم میندھرو میں اپنے رشتہ داروں اور ایلیمینٹری پرائمری اسکول ہاشم کچھی میں رہائش پذیر 586 متاثرہ خاندانوں کو ضلعی انتظامیہ اور متاثرین کے رشتہ داروں کی جانب سے کھانا، اشیاء خور و نوش اور علاج و معالجے کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

انھوں نے خود ذاتی طور پر گاؤں حاجی محمد ہاشم میندھرو جا کر متاثرین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل معلوم کیے اور ان کے حل کے لیے انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کیں، انھوں نے بتایا کہ لیاری کے متاثرین کو اشیاء خورد و نوش و دیگر سہولتوں کی فراہمی کے لیے روینیو اور پولیس عملہ مقرر کیا گیا، جبکہ ان کے علاج و معالجے کے لیے طبی کیمپ بھی لگایا گیا۔



جہاں ڈاکٹروں نے 119 متاثرین کا معائنہ کر کے انھیں ادویہ فراہم کیں۔متاثرین میں سے ایک 85 سالہ ضعیف العمر خاتون بنام حوا زوجہ باولو طبی طور پر انتقال کر گئی، جس کی تدفین گاؤں حاجی محمد ہاشم میں کی گئی۔ تدفین میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کرم الدین پنہیار نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |