تھانے پرچھاپہ غیر قانونی حراست میں رکھا گیا شخص بازیاب

سیشن جج ٹھٹھہ کے حکم پر کارروائی، ایس ایچ او اور اے ایس آئی کی عدالت میں طلبی، دونوں کو ہتھکڑیاں لگادی گئیں

سیشن جج کے حکم پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو ہتھکڑیاں لگا کر لاک اپ کردیا۔ فوٹو: فائل

تھرڈ سول جج کا تھانے پر چھاپہ، ایک شخص بازیاب، ایس ایچ او کو لاک اپ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھرڈ سول جج ٹھٹھہ سہیل منگی نے سیشج جج عبدالرزاق کے حکم پر ٹھٹھہ تھانے پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے گے ایک شخص صفیان سموں کو بازیاب کرالیا اور ایس ایچ او محمد اسلم خانزادہ اور اے ایس آئی محمد ارشد کو عدالت میں طلب کرلیا۔




سیشن جج کے حکم پر ایس ایچ او اور اے ایس آئی کو ہتھکڑیاں لگا کر لاک اپ کردیا۔ عدالت میں موجود درجنوں افراد پولیس افسران کو ہتھکڑیاں لگنے کا تماشا دیکھتے رہے۔ بعد میں ایس ایچ او اور اے ایس آئی نے سیشن جج کو معافی نامہ پیش یکا جس پر جج نے دونوں کو معاف کردیا، ایس ایچ او اور اے ایس آئی میڈیا کو دیکھ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔
Load Next Story