قوم کا سرمایہ لوٹنے والے معصوم بننے کی کوشش نہ کریں فواد چوہدری

اپوزیشن رہنما معاشی مسائل کے حل کے لیے آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس کریں، فوادچوہدری


ویب ڈیسک January 03, 2019
بددیانتی کی علامتیں مشورے دینے کی بجائے اپنے اعمال پر توبہ کریں، فواد چوہدری (فوٹو: فائل)

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بے رحمی کے ساتھ قوم کا سرمایہ لوٹنے والے آج بین کر کے معصوم بننے کی کوشش نہ کریں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ اور سزائیں سنائے جانے کے بعد اپوزیشن کو عوام اور معیشت کی یاد ستانے لگی ہے، کاش عوام کا درد اور معیشت کی بدحالی انہیں اس وقت یاد آتی جب یہ اقتدار میں تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہی کے بوئے ہوئے کا پوری قوم خمیازہ بھگت رہی ہے، انہوں نے معیشت کی جڑیں کھوکھلی کیں، ملک کو قرض کی دلدل میں دھکیلا، بے رحمی کے ساتھ قوم کا سرمایہ لوٹنے والے آج بین ڈال کر معصوم بننے کی کوشش نہ کریں، خطرے کی گھنٹیاں بجی تھیں تو عوام نے لوٹ مار کرنے والوں کو اقتدار سے اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا۔

یہ پڑھیں: کچھ کرنے کی ضرورت نہیں حکومت خود گر جائے گی

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماوٴں کو چاہیے کہ وہ معاشی مسائل کے حل کے لیے آصف زرداری اور نواز شریف کے خلاف پریس کانفرنس کریں اور انہیں کہیں کہ لوٹی ہوئی دولت واپس کر دیں، اپوزیشن رہنما ایسی پریس کانفرنسز کرکے قوم کی دولت لوٹنے کے جرم میں اعانت جرم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ باتیں کرنے والوں سے مہمند ڈیم کی تعمیر کا عملی اقدام برداشت نہیں ہو رہا، اپنا گھر بھرنے والوں کو عوام کے لیے ڈیم کا منصوبہ ہضم نہیں ہو رہا، عمران خان کی سب سے بڑی شناخت ان کی دیانت داری ہے، بددیانتی کی علامتیں مشورے دینے کی بجائے اپنے اعمال پر توبہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |