سندھ حکومت کی جانب سے احترام رمضان آرڈیننس جاری

آرڈیننس کے تحت روزے کے دوران عوامی مقامات پر کھانے پینے اور سگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی

روزے کے دوران تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، سینما گھر اور تھیٹرز بھی بند رکھے جائیں گے، آرڈیننس فوٹو: فائل

KARACHI/HYDERABAD:

حکومت سندھ نے ماہ رمضان کی عظمت کی مناسبت سے احترام رمضان آرڈیننس جاری کردیا ہے۔


حکومت سندھ کی جانب سے جاری آرڈیننس کے تحت روزے کے دوران عوامی مقامات پر کھانے پینے اور سگریٹ نوشی پر پابندی ہوگی جبکہ تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، سینما گھر اور تھیٹرز بھی بند رکھے جائیں گے۔ آرڈیننس کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کے لئے اسپیشل مجسٹریٹس تعینات کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

Load Next Story