بالائی علاقوں میں کل سے برف باری شروع ہونے کا امکان
برف باری کا ایک اچھا سلسلہ کل رات پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات
PESHAWAR:
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ داخل ہوجائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برفباری کے شوقین افراد کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے خوشخبری سامنے آگئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کا ایک اچھا سلسلہ کل رات پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور کل رات مری، گلیات اور اسکردو سمیت شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوگی۔
مری اور گرد و نواح میں کل رات شروع ہونے والی برف باری ہفتے کے دن بھی جاری رہے گی، برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔