ملک میں گورننس کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں وزیراعظم

پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم


ویب ڈیسک January 04, 2019
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں گورننس کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔

انقرہ میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین اور وسیع مواقع ہیں، غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار آسان بنارہے ہیں، سرمایہ کاری کے ذریعے ہی بے روزگاری میں کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں گورننس کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، سرمایہ کاروں کے لیے ماحول سازگار بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، انہیں پاکستان میں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم چین کی مدد سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کررہے ہیں، سی پیک سے زبردست تجارتی سرگرمیاں شروع ہوں گی، پاکستان اور ترکی کےدرمیان بھی تجارت کاحجم بڑھانے کی ضرورت ہے، تیل گیس معدنیات کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنا ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہےہیں، پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ مواقع ہیں، دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں سے نصف پاکستان میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں