آئندہ دوروزمیں راوی اورچناب سے ملحقہ علاقوں میں سیلاب کاامکان

ڈويژن كے مطابق طغيانی كےباعث دريائوں اورنالوں كے آس پاس كی آباديوں كو، خاص طور پرخطرہ ہو سكتا ہے۔


APP August 22, 2012
دریائے چناب فوٹو: ملک محمد علی

LODHRAN: سيلاب كی پيشگی اطلاع دينے والے ادارے نے خبردار كيا ہے"آئندہ دوروز كے دوران راوی اور چناب سے ملحقہ علاقوں كے ندی نالوں ميں، اونچے درجے كا سيلاب آ سكتا ہے"۔

سيلاب كی پيشگی اطلاع دينے والے ادارے (فلڈ فوركاسٹنگ ڈويژن) كے مطابق، شديد بارش كے باعث دريائے سوات، دريائے كابل، دريائے كرم اور دريائے گمبيلا اور ان سے ملحقہ، ندی نالوں ميں بھی طغيانی كی صورتحال پيدا ہوسكتی ہے، لہٰذا ان علاقوں ميں رہنے والے احتياطی تدابيراختيار كريں۔

ڈويژن كے مطابق طغيانی كےباعث دريائوں اورنالوں كے آس پاس كی آباديوں كو، خاص طور پرخطرہ ہو سكتا ہے۔ سيلاب كی پيشگی اطلاع دينے والےادارے نے كہا ہے"لوگ پہلے ہی پرخطر علاقہ خالی كركے، محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائيں،تاكہ كم سے كم نقصان ہو"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں