ون ڈے سیریز عامرکے ساتھ رضوان اور عابدعلی کوبھی موقع دینے کاامکان
فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کے ساتھ محمد رضوان اور عابد علی کو موقع دینے کا امکان ہے
جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔
اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت کاآغاز کردیاگیا، حارث سہیل فٹنس مسائل کی وجہ سے پوری سیریز سے پہلے ہی باہر ہوچکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ڈراپ ہونے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی کے ساتھ محمد رضوان اور عابد علی کو موقع دینے کا امکان ہے۔ پیسرمحمد عباس کی ٹیم میں شمولیت ٹیسٹ میچ میں پرفارمنس سے مشروط ہے۔
فاسٹ بولر جنید خان اور آصف علی کے لیے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دینے لگا، فخرزمان،امام الحق، محمد حفیظ، بابر اعظم، سرفراز احمد،شعیب ملک، محمد رضوان، عابد علی ،شاداب خان،فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر،عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی،عثمان شنواری اور محمد عباس ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔ ون ڈے میچز 19،22،25،27اور30جنوری کو کھیلے جائیں گے۔