متحدہ کچھی برادری کے غم میں برابرکی شریک ہےالطاف حسین

انکے گھروں پر حملے انتہائی قابل مذمت ہیں،مخیر حضرات بے گھرہونیوالوں کی مدد کریں

مظالم سے تنگ آکر کچھی برادری کے ہزاروں افراد لیاری سے نقل مکانی کرچکے،رابطہ کمیٹی فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لیاری کے مختلف علاقوںمیں مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کچھی برادری کے افراد پر جدید ترین ہتھیاروں سے حملے کرنے اور کچھی برادری کے افراد کوہلاک وزخمی کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک بیان میںالطاف حسین نے دہشت گردی سے متاثرہ کچھی برادری کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایک ایک حق پرست پاکستانی اور ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم میں برابر کاشریک ہے ۔ انھوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، زونوں، سیکٹروں اور یونٹوں کے ذمے داران کو ہدایت کی کہ لیاری میں دہشت گردی سے متاثرہ کچھی برادری کے خاندان اپنی جان ومال اور عزت وآبرو کے تحفظ کیلیے پورے سندھ میں جہاں جہاں عارضی پناہ گاہوںمیں آباد ہوئے ہیں وہاں کا متعلقہ زون ، سیکٹر اور یونٹ کچھی مہاجرین کی ہرممکن مددکرے ۔ الطاف حسین نے ٹھٹھہ ، بدین اور کراچی کے علاقے ملیر اوربلدیہ ٹاؤن سمیت تمام علاقوں کے مخیر حضرات سے پرزوراپیل کی کہ لیاری میں دہشت گردی کے باعث نقل مکانی کرنے والے کچھی برادری کے مہاجرین جہاں کہیں بھی عارضی پناہ کیلئے آباد ہوئے ہیں ان کے ساتھ بھرپورتعاون کیا جائے ، مخیرحضرات رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ان بے سہارا خاندانوں کی مدد کرکے ثواب دارین حاصل کریں۔




دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ دہشت گردوں کی مسلح کارروائیوں کے باعث لیاری کے مختلف علاقوں سے کچھی برادری کی نقل مکانی کا فوری نوٹس لیاجائے اور بیدخل کیے گئے خاندانوں کو فی الفور ان کے گھروں میں بسایا جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نینے کہا کہ جرائم پیشہ دہشت گردوںنے اس ماہ میں بھی کلری، بغدادی ، ہنگورہ آباد، نیاآباد، آگرہ تاج کالونی اور لیاری کے دیگر علاقوں قتل وغارتگری اور دہشت گردی کا بازار گرم کررکھا ہے ، کچھی برادری کے گھروں پر مسلح حملوںکے باعث ہزاروں افراد سندھ کے مختلف شہروں میں نقل مکانی پر مجبورکرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے گینگ وارکے مسلح دہشت گردوںکی جانب سے ایم کیوایم پاک کالونی سیکٹریونٹ191کے کارکن خورشیدبیگ کواغواء کرکے بہیمانہ تشددکانشانہ بناکربے دردی سے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میںمذمت کی ہے اوراسے شہرکاامن خراب کرنے کی گھنائونی سازش قراردیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story