راولپنڈی میں احمدیوں کوعید کی نماز کی جگہ نہیں دی گئیترجمان

"احمدی کبھی بھی عبادت کرنے کے بنیادی حق پر سمجھوتہ یا دباؤ برداشت...


ویب ڈیسک August 22, 2012
حکم ضلع کے سینئر حکام کی طرف سے جاری کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی میں رہنے والے احمدیوں کو 20 اگست کو، ان کی اہم عبادت کی جگہ ایوان توحید میں،عید کی نمازادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ بدھ کے روز ایک پریس ریلیز کے مطابق.

جماعت احمدیہ،پاکستان کے ترجمان سلیم الدین نے کہا"حکومت اور مقامی انتظامیہ نے،احمدیوں کو جماعت سے نماز پڑھنے سے روک کر، آئین کے آرٹیکل 20 کی خلاف ورزی کی ہے۔ آرٹیکل 20 کے مطابق ہر شہری کو اپنے مذہبی فرائض انجام دینے کا پورا حق ہے"۔

سلیم الدین نے پریس ریلیز میں کہا"احمدی کبھی بھی عبادت کرنے کے بنیادی حق پر سمجھوتہ یا دباؤ برداشت نہیں کریں گے"۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے"یہ نہ صرف احمدیوں کی مذہبی آزادی سے انکار ہے،بلکہ انکی سالانہ سماجی سرگرمی سے بھر پورعبادت کا بھی قتل ہے"۔

سلیم الدین کے پیغام کے مطابق"احمدیوں کو انکی جگہ پر، نماز سے روکنے کا آرڈر ضلع کے سینئر حکام کی طرف سے دیا گیا تھا"۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں