ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ غیرمصدقہ ہےتبصرہ نہیں کرسکتےامریکا

پاکستان کی توانائی ضروریات سے آگاہ ہیں،کیری جلددورہ کرینگے،ترجمان محکمہ خارجہ


INP July 12, 2013
پاکستان کی توانائی ضروریات سے آگاہ ہیں،کیری جلددورہ کرینگے،ترجمان محکمہ خارجہ. فوٹو : فائل

امریکا نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ غیر مصدقہ ہے۔

اس پر تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔ گزشتہ روز میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جینیفر ساکی نے بتایا کہ ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات دیکھے ہیں۔



تاہم ان کی تصدیق تک تبصرہ نہیں کیاجاسکتا ۔ پاکستان کیساتھ توانائی اور دہشت گردی سمیت بہت سے معاملات پر بات چیت جاری ہے،اسکی توانائی ضروریات سے آگاہ ہیں۔وزیر خارجہ جان کیری مستقبل قریب میں پاکستان کا دورہ کرینگے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکا پاکستان کیساتھ وسیع موضوعات پر بات چیت کا خواہاں ہے جو دونوں ملک کے عوام کیلیے بھی مفید ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں