تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے ترجمان تربیلا ڈیم

تربیلا ڈیم کے صرف دویونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ترجمان تربیلا ڈیم

ڈیم میں پانی کی سطح 1423.65 فٹ ہے، ترجمان تربیلا ڈیم: فوٹو: فائل

ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے۔


ترجمان تربیلا ڈیم کے مطابق تربیلا پن بجلی گھرکے 15 پیداواری یونٹ بند ہوگئے جس کے بعد تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں مزید کمی کا سامنا ہے۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم کے صرف دویونٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، ڈیم سے 141 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 14600 کیوسک، اخراج 5000 کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 1423.65 فٹ ہے جب کہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1388 فٹ ہے۔
Load Next Story