امریکا بوسٹن دھماکوں کے مرکزی ملزم نے الزامات مسترد کر دیے

واضح رہے کہ جوہر سارنائیف پر عائد الزامات ثابت ہو گئے تو اسے سزائے موتہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جوہر سارنائیف پر عائد الزامات ثابت ہو گئے تو اسے سزائے موتہو سکتی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

بوسٹن حملوں کے ملزم جوہر سارنائیف نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔


19 سالہ جوہر سارنائیف کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اور لوگوں کے قتل کی منصوبہ بندی سمیت 30 الزامات کا سامنا ہے۔ جمعرات کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے عدالت میں اپنی پہلی پیشی کے موقع پر بوسٹن حملوں کے ملزم جوہرسارنائیف نے خود پر عائد تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ جوہر سارنائیف پر عائد الزامات ثابت ہو گئے تو اسے سزائے موتہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ جوہرسارنائیف کو 15 اپریل کو امریکی شہر بوسٹن میں میراتھن کے اختتامی پوائنٹ پر2 بم دھماکوں کے کچھ روز بعد ایک پولیس مقابلے کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان حملوں میں مبینہ طور پر ملوث دوسرا ملزم جوہر سارنائیف کا بھائی تھا، جو پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔ ان بم دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 260 زخمی ہوئے تھے۔
Load Next Story