سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں وزیراعظم

نیشنلائزیشن کی پالیسی نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، عمران خان 


ویب ڈیسک January 04, 2019
نیشنلائزیشن کی پالیسی نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنلائزیشن کی پالیسی نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا جب کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں۔

انقرہ میں ترک بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1960 میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت میں شامل تھا، 60 کی دہائی میں پاکستان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے لیے رول ماڈل تھا تاہم 60ء کے بعد منافع کمانے والوں کو برا سمجھا جانے لگا جس سےمعیشت کو نقصان ہوا، نیشنلائزیشن کی پالیسی نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔



وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں اور انہیں سہولیات فراہم کررہے ہیں، معاشی ترقی کے لیے ہمارے سامنے چین کی مثال موجود ہے، جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی ٹیکسز زیادہ ملیں گے، جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی ٹیکسز زیادہ ملیں گے جب کہ کرپشن کی وجہ سے انڈسٹری تباہ ہوتی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔