مسلم لیگ ن نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکردیا

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں، راجہ ظفرالحق کی یقین دہانی


ویب ڈیسک January 04, 2019
چیئرمین صادق سنجرانی، قائد ایوان شبلی فراز اوراپوزیشن لیڈرراجہ ظفر الحق کی مشاورت ہوئی ہے، فوٹو: فائل

حکومت اورمسلم لیگ (ن) نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ظفرالحق کے چیمبرمیں چیئرمین صادق سنجرانی، قائد ایوان شبلی فراز اوراپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کے درمیان ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پارلیمانی بزنس سمیت سینیٹ کے زیرالتواء امورپربات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران حکومت اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے صادق سنجرانی پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا، راجا ظفرالحق نے یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ کھوکھرنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں تو چیئرمینی سینیٹ کوہٹایا بھی جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔