ایبٹ آباد کمیشن حقائق چھپا رہا ہےاسامہ 9سال پاکستان میں رہاحسین حقانی

جن امریکی کمانڈوز نے اسامہ کو تلاش کیا وہ ویزے پر پاکستان نہیں گئے, حسین حقانی


Online July 12, 2013
جن امریکی کمانڈوز نے اسامہ کو تلاش کیا وہ ویزے پر پاکستان نہیں گئے, حسین حقانی فوٹو: رائٹرز

امریکا میں سابق سفیرحسین حقانی نے الزام لگایا ہے کہ ایبٹ آبادکمیشن حقائق چھپا رہا ہے۔

حسین حقانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسامہ بن لادن 9برس تک ایبٹ آباد میں چھپارہااور پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیاں اسے تلاش کرنے میں ناکام رہیں۔ جن امریکی کمانڈوز نے اسامہ کو تلاش کیا وہ ویزے پر پاکستان نہیں گئے، وہ کیسے داخل ہوئے اورہماری ایجنسیوں کی نظروں سے کیسے اوجھل ہوئے.

حسین حقانی نے کہاکہ 19 دسمبر 2011کوکمیشن نے مجھ سے اس وقت انٹرویولیا،جب میںقیدی تھا،میں نے کمیشن کوآگاہ کیا تھا کہ مجھے ویزوں کیلئے سرکاری ریکارڈ تک رسائی نہیں تھی, مستعفی ہونے کے بعد وزارت خارجہ اور سفارت خانے کے حکام کی جانب سے ویزوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں جوکمیشن نے اپنی رپورٹ میں شامل نہیں کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں