بلال شیخ کی شہادت سے پیپلز پارٹی کا بڑا نقصان ہوا اویس مظفر

ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو پرامن ماحول دینے کیلیے اتحاد اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا


Staff Reporter July 12, 2013
ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو پرامن ماحول دینے کیلیے اتحاد اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر بلدیات و صحت اویس مظفر نے کہا ہے کہ بلال شیخ کی شہادت پیپلز پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے، ہم ایک بہادر رہنما اور اپنے پیارے بھائی سے محروم ہوگئے۔

جمعرات کو اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جمہوریت کی بحالی کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور پاکستان کو پرامن، خوشحال اورجمہوری ملک بنانے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔



شہید بلال شیخ کی شہادت بھی انھیں قربانیوں کا تسلسل ہے ۔ اپنے شہدا سے عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ان کی طرح کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو پرامن ماحول دینے کے لیے اتحاد اور ہم آہنگی کا مظاہرہ اور پاکستان میں جمہوریت اور سیاسی استحکام کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |