سندھ حکومت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پراپنا جھنڈا لگانا چاہتی ہے تو راضی ہیں گورنر سندھ
میں صرف اپنے شہر اور اپنے صوبے کو بہتر بنانا چاہتا ہوں، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کراچی کی ترقی کے منصوبوں پر سندھ حکومت اپنا جھنڈا لگانا چاہتی ہے تو راضی ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی کا کوئی ماسٹر پلان ہی نہیں ہے، جس شہر کا ماسٹر پلان نہ ہو اس میں مسائل ہوں گے، سندھ حکومت کو کراچی کے منصوبوں کے لیے ٹائم فریم، تھرڈ پارٹی آڈٹ اور فنڈز کی قلت کی نشاندہی کی تجویز دی تھی، اس تجویز پر سندھ حکومت نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے گرین لائن کے لیے بسیں فراہم نہیں کیں، سندھ حکومت بتادے بسیں فراہم نہیں کرسکتی تو وفاقی حکومت کرے گی، میں صرف اپنے شہر اور اپنے صوبے کو بہتر بنانا چاہتا ہوں تاہم کراچی کی ترقی کے منصوبوں پر سندھ حکومت اپنا جھنڈا لگانا چاہتی ہے تو راضی ہیں۔