وزارتوں محکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پرپابندی کانوٹیفکیشن جاری

قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کیلیے ضرورت کی بنیادپرگاڑیوں کی خریداری کی اجازت دی جائیگی۔

قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کیلیے ضرورت کی بنیادپرگاڑیوں کی خریداری کی اجازت دی جائیگی۔ فوٹو: فائل

سرکاری اخراجات پر قابو پانے کیلیے وزارت خزانہ نے کفایت شعاری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔وزارتوںاورمحکموں میں نئی گاڑیاں خریدنے پرپابندی لگا دی گئی ہے۔


نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتوں اور محکموں کے اخراجات میں30فیصد کٹوتی کی جائیگی اور تمام پرنسپل اکائونٹنگ آفیسرزکوہدایت کی گئی ہے کہ وہ کفایت شعاری کویقینی بنائیں،نوٹیفکیشن کے مطابق وزارتوں اورمحکموں میںنئی گاڑیاں خریدنے پرپابندی عائدکردی گئی،تاہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ترقیاتی منصوبوں کیلیے ضرورت کی بنیادپرگاڑیوں کی خریداری کی اجازت دی جائیگی۔

Recommended Stories

Load Next Story