محمد حفیظ ڈھاکہ ایئرپورٹ پر 5 گھنٹے انتظار کی سولی پر لٹکے رہے
بنگلادیشی اعلیٰ حکام کی مداخلت پر داخلے کی اجازت دی گئی۔
محمد حفیظ کو ڈھاکہ ایئرپورٹ پر ویزا پالیسی میں تبدیلی سے لاعلمی کی وجہ سے امیگریشن حکام نے روک لیا۔
بنگلا دیشی پریمئر لیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچنے والے محمد حفیظ کو بنگلادیشی اعلیٰ حکام کی مداخلت پر داخلے کی اجازت مل گئی، 5 جنوری سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں محمد حفیظ اور محمد سمیع راج شاہی کنگز، شعیب ملک، شاہد آفریدی اور عامر یامین کومیلا وکٹورینز، محمد عرفان، محمد نواز اور سہیل تنویر سلہٹ سکسرز کی نمائندگی کیلیے تیار ہیں۔
محمد حفیظ گزشتہ روز پاکستان نے روانہ ہونے کے بعد ڈھاکہ ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی گی،اس سے قبل بی پی ایل کھیلنے کےلیے آنے والے کرکٹرز کو ایئرپورٹ آمد پر ہی ویزا جاری کئے جانے کی پالیسی تھی، بنگلہ دیش میں انتخابات کی وجہ سے اس بار ویزا لینا لازمی قرار دیا گیا تھا لیکن محمد حفیظ پالیسی میں تبدیلی سے لاعلم تھے۔
ذرائع کے مطابق محمدحفیظ کو 5گھنٹے ائیرپورٹ پر روکے رکھا گیا، آل راﺅنڈر کو ڈی پورٹ کرنے کا خدشہ بھی موجود تھا، بی پی ایل کی منیجمنٹ نے بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جس پر انہیں خصوصی رعایت برتتے ہوئے ویزا جاری کرکے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی گئی۔